بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رات کے وقت جھاڑو لگانے کا حکم

سوال

رات کے وقت جھاڑو لگانا یا گھر کی صفائی کرنا منع  ہے؟  اس سے رزق میں کوئی کمی ہوتی ہے؟

جواب

جھاڑو لگانا دن میں بھی جائز ہے اورشام یا رات میں بھی جائز ہے،  چوبیس (۲۴) گھنٹے میں سے کسی بھی وقت جھاڑو لگانے کی کوئی ممانعت شریعتِ مطہرہ کی رو سے ثابت نہیں ہے، اور نہ ہی کسی خاص وقت میں جھاڑو لگانے سے رزق میں کمی یا کسی بھی قسم کے نقصان کا اندیشہ یا وہم رکھنا درست ہے، اس طرح کے جتنے وہم عوام کے درمیان مشہور ہیں ان کی کوئی اصل نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106200042
تاریخ27-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں