میرب نام رکھنا
سوال
’’میرب‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
"مِیْرَب" عربی زبان میں"ارب" سے ماخوذ ہے، اس کے ماخذ کے اعتبار سے اس کے مختلف معانی ہوسکتے ہیں: جسم کاٹنے کا آلہ، حاجت پوری کرنے کا آلہ، ہوشیار اور ماہر۔
اگر بچی کا نام رکھنا ہے تو بہتر ہے کہ میرب کی بجائے "اَرِیْبَه" نام رکھ لیا جائے اور لڑکے کا نام رکھنا ہے تو "اَرِیْب" نام رکھ لیں، اس صورت میں معنیٰ متعینہ طور پر ہوشیار اور ماہر ہوگا ۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

