بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رضاعت سے متعلق ایک صورت کا حکم

سوال

زہرہ کے دو بیٹوں زید اور عمر نے اپنی والدہ زہرہ کا دودھ پیا ہے، اور پھر زید کے چار بچوں میں سے شبیر ‎اور بیٹی ہدایہ نے تو زہرہ کا دودھ پیا ہے، لیکن تیسرے بیٹے اسحاق نے صرف چھاتی کو منہ میں لیا ہے اور زہرہ کا دودھ نہیں پیا اور چوتھے بیٹے ذوالفقار نے نہ تو زہرہ کا دودھ پیا ہے اور نہ چھاتی کو منہ میں لیا۔ دوسری جانب عمر  کی بیٹی طیّبہ نے زہرہ کا دودھ نہیں پیا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا اسحاق کا یا ذوالفقار کا نکاح عمر کی بیٹی طیّبہ سے ہو سکتا ہے؟ 

جواب

اسحاق اور ذو الفقار اپنی چچا زادبہن طیبہ کے لیے اجنبی ہیں، اس لیے اسحاق یا ذو الفقار کا رشتہ طیبہ سے کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106200035
تاریخ27-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں