موبائل میں قرآن مجید پڑھنے کے لیے وضو کا حکم
سوال
کیا موبائل میں بلا وضو قرآنِ کریم پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
موبائل اسکرین پر قرآنک ایپلی کیشن ڈسپلے ہونے کی صورت میں موبائل اسکرین بغیر وضو کے چھونے کی اجازت نہیں، البتہ اسکرین کے علاوہ بقیہ موبائل بغیر وضو کے چھو سکتے ہیں، اور دیکھ کر تلاوت بھی کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200025
تاریخ27-01-2020

