سر اور داڑھی کے بالوں کو رنگنا
سوال
داڑھی اور سر کے سفید بالوں پر براؤن رنگ کرنا چاہیں تو کون سی کمپنی کا رنگ شرعی اصولوں کے مطابق بہتر اور جائز ہے؟
جواب
واضح رہے کہ داڑھی اور سر کے بالوں پر کالے رنگ کے علاوہ کوئی بھی دوسرا رنگ لگایا جا سکتا ہے، پھر اس میں کسی کمپنی کی کوئی تخصیص نہیں، جو مناسب سمجھیں اس کو استعمال کر لیں، بشرطیکہ اس رنگ کے اجزا میں نجس چیز نہ ہو۔
"وأما الخضاب بالسواد فمن فعل ذلك من الغزاة؛ لیکون أهیب في عین العدو فهو محمود منه، اتفق علیه المشائخ. ومن فعل ذلك لیزید نفسه للنساء أو لحبب نفسه إلیهن فذلك مکروه، و علیه عامة المشائخ. وبعضهم جوز ذلك من غیر کراهة". (الفتاوى الهندية ۵/۳۵۹)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

