نہاتے ہوئے اعضاءِ وضو گیلے ہوجانے سے وضو کا حکم
سوال
اگر غسل جنابت کے لیے نہ ہو، بلکہ ایسے ہی کیا جائے اور اعضاءِ وضو اس میں دھل جائیں اگرچہ اعضاءِ غسل مکمل تر نہ ہوئے ہوں تو کیا حکم ہے، ایسے غسل کے بعد نماز پڑھ سکتے ہیں یا الگ سے وضو کرنا پڑےگا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں وضو ہوجائے گا اور نماز پڑھ سکتے ہیں۔ تاہم وضو کا ثواب اس وقت ملے گا جب کہ اعضاءِ وضو دھوتے وقت وضو کی نیت ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105201118
تاریخ26-01-2020

