جنابت کی حالت میں جماعت کی نماز میں شرکت کرنا
سوال
اگر کوئی شخص بھول کر جنابت کی حالت میں مسجد میں داخل ہوجائے اور وضو کرکے باجماعت فرض نماز ادا کر لے تو اس کا کیا حکم ہے؟خلاصہ یہ کہ یہ عمل اس شخص سے سہواً ہوا ہے عمداً نہیں۔
جواب
نماز کے لیے چوں کہ جنابت سے پاک ہونا ضروری ہے اور صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص پاک نہیں تھا؛ اس لیے اس کی نماز نہیں ہوئی، اعادہ لازم ہو گا، نیز جنابت کی حالت میں مسجد میں داخل ہونا شرعاً ممنوع ہے لہذا اس عمل پر استغفار کرے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

