خواب میں دیکھنا کہ شاگرد نے پکے ہوئے چنے میں بھنا ہوا مچھلی کا گوشت دیا ہے
سوال
کل رات میں خواب دیکھ رہا تھا کہ میرا ایک شاگرد پکے ہوئے چنے میں بھنا ہوا مچھلی کا گوشت مجھے دیتاہے۔میں اور میرا یہی شاگرد(جس نے مجھے یہ چنا اور مچھلی دیا ہے)چنے اور بھنا ہوا مچھلی کا گوشت کھارہے ہیں۔جس میں مچھلی کے بڑے اور چھوٹے بھنے ہوئے پیس پڑے ہیں۔ میں نے تھوڑاکھایا۔میں نے اپنے شاگرد سے کہا۔میں پہلے سے سیر ہوں۔بس میں اور نہیں کھاتا۔ اس کی تعبیر جلدی چاہیے!
جواب
اس شاگرد سے آپ کو دنیوی نفع مل رہا ہے یا ملے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

