بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فرض کی دوسری رکعت میں سورت ملانا بھول گیا

سوال

اگر فرض نماز میں دوسری رکعت میں فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت  ملانا بھول جائے اور تیسری رکعت میں   ساتھ سورت ملالے تو کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں نما زکے آخر میں مذکورہ شخص کے لیے سجدہ سہو کرنا لازم ہے،سجدہ سہو کی ادائیگی سے نماز درست ہوجائے گی۔ سجدہ سہو نہ کیا ہو تو نماز کے وقت کے اندر نماز کا اعادہ واجب ہوگا، اور وقت گزرنے کے بعد مستحب ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"( الفصل الثاني في واجبات الصلاة ) يجب تعيين الأوليين من الثلاثية والرباعية المكتوبتين للقراءة المفروضة حتى لو قرأ في الأخريين من الرباعية دون الأوليين أو في إحدى الأوليين وإحدى الأخريين ساهيًا وجب عليه سجود السهو، كذا في البحر الرائق". (3/38)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105201075
تاریخ25-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں