حرام آمدن والے شخص سے فیس وصول کرنا
سوال
حرام کاروبار کرنے والے ایک شخص نے اپنے بچوں کو پڑھانے کے لیے کہا، میں نے پڑھایا اجرت میں وہی پیسہ دیا جو اس نے حرام کاروبار سے کمایا ہے، وہ پیسہ میرے لیے حلال ہے یا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں ان سے وصول کردہ فیس کی رقم میں کراہت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105201072
تاریخ25-01-2020

