بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے خطبہ میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام آنے پر درود پاک پڑهنا

سوال

جمعہ کے خطبہ میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام آنے پر درود پاک پڑھا جا سکتا ہے یا خاموش رہے؟

جواب

جمعہ کی دوسری اذان سے لے کر نمازِ جمعہ تک خاموش رہنے کا حکم ہے، لہٰذا جمعہ کی دوسری اذان کا جواب دینا، اذان کے بعد  دعا  اور خطبہ میں آپ ﷺ کا نام مبارک  آنے پر درود شریف پڑھنا  اور خطبہ  میں آنے والی دعاؤں پر آمین کہنا،  یہ سب زبان سے کہنا درست نہیں ہے،  بلکہ دل ہی دل میں یہ سب کہہ لیا جائے۔

"وينبغي أن لايجيب بلسانه اتفاقاً في الأذان بين يدي الخطيب". ( شامی ۔1/ 399) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105201067
تاریخ25-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں