بھتیجے کی بیوہ سے نکاح کرنے کا حکم
سوال
میرے بھتیجے کا انتقال ہو گیا تھا۔ کیا میں اس کی بیوہ سے نکاح کر سکتا ہوں?
جواب
بھتیجے کی بیوی محارم میں سے نہیں ہے؛ آپ کے لیے اپنے بھتیجے کی بیوہ کی عدت گزرنے کے بعد اس سے نکاح کرنا جائز ہے، بشرطیکہ حرمت کا کوئی اور رشتہ نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105201051
تاریخ24-01-2020

