سسر بہو سے زنا کرے تو نکاح کا حکم
سوال
اگر سسر زبردستی اپنے بیٹے کی بیوی سے زنا بالجبر کرے تو نکاح کی کیا حیثیت ہے میاں اور بیوی کی؟
جواب
اگر سسر اپنی بہو سے زنا کرلے جبراً ہو یا رضامندی سے بہر صورت بیوی اپنی شوہر پر ہمیشہ کے لیے حرام ہوجائے گی بشرطیکہ شوہر اس کی تصدیق بھی کرے۔
الفتاوى الهندية - (6 / 455):
"وَتَثْبُتُ بِالْوَطْءِ حَلَالًا كَانَ أَوْ عَنْ شُبْهَةٍ أَوْ زِنًا، كَذَا فِي فَتَاوَى قَاضِي خَانْ. فَمَنْ زَنَى بِامْرَأَةٍ حَرُمَتْ عَلَيْهِ أُمُّهَا وَإِنْ عَلَتْ وَابْنَتُهَا وَإِنْ سَفْلَتَ، وَكَذَا تَحْرُمُ الْمَزْنِيُّ بِهَا عَلَى آبَاءِ الزَّانِي وَأَجْدَادِهِ وَإِنْ عَلَوْا وَأَبْنَائِهِ وَإِنْ سَفَلُوا، كَذَا فِي فَتْحِ الْقَدِيرِ".فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

