بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گدھے کا گوشت کھانے کا حکم

سوال

گدھےکاگوشت حرام ہونےکی مکمل تفصیل عنایت فرمائیے۔

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گدھے کو حرام قرار دیا ہے؛  اس لیے گدھے کا گوشت کھانا حرام ہے۔

صحیح مسلم میں ہے:

’’عن أبي ثعلبة الخشني: حرم رسول الله صلي الله عليه وسلم لحوم الحمر الأهلية‘‘. (رقم: ١٩٣٦)

ترجمہ: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گدھے کے گوشت کو حرام قرار دے دیا۔

صحیح بخاری میں ہے:

’’نهى النبي صلى الله عليه وسلم يوم خيبر عن لحوم الحمر، و رخص في لحوم الخيل‘‘. (رقم: ٥٥٢٤، راوي: جابر بن الله)

ترجمہ: غزوہ خیبر کے روز  نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گدھے کا گوشت (کھانے سے)  منع کردیا اور گھوڑے کا گوشت کھانے کی اجازت مرحمت فرمائی۔

باقی اس سے متعلق اگر آپ  کوئی خاص سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو  اس کو وضاحت کے ساتھ لکھ کر بھیج دیں، اس کا جواب دے دیا جائے گا ان شاء اللہ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144105201040
تاریخ24-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں