حالتِ احرام میں بیلٹ میں موبائل رکھنا
سوال
کیا اِحرام کی حالت میں بیلٹ میں موبائل رکھ سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو کس نیت سے؟کیوں کہ موبائل تو ایک غلط چیز ہے۔
جواب
احرام کی حالت میں بیلٹ میں موبائل رکھنا جائز ہے۔
نیز موبائل ایک ضرورت کی چیز ہے۔ اس کا غلط استعمال ناجائز اور صحیح استعمال جائز ہے؛ لہذا اسے مطلقاً غلط نہیں کہا جاسکتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105201033
تاریخ24-01-2020

