کھیل، موسیقی کی ٹکٹس کی سروس کی آمدن
سوال
ہم ایک سوفٹ ویئرہاؤس چلاتے ہیں، اُس میں امریکی کمپنی جو ٹکٹس بیچتی ہیں اُس کو اپنی سروسز دیتے ہیں، جس میں ٹکٹس کی خرید فروخت بھی ہوتی ہے اور ٹکٹس ہر قسم کے ہوتے ہیں، مثلاً موسیقی، کھیل وغیرہ کے، ہماری یہ سروس جائز ہے؟
جواب
واضح رہے کہ گناہ کے کام کی سروس دے کر اس کے پیسے لینا ناجائز ہے؛ لہذا آپ کے لیے ناجائز کاموں مثلاً موسیقی وغیرہ کی ٹکٹس کی سروس کا معاوضہ لینا ناجائز ہے اور جائز کام کی سروس کے معاوضہ میں پیسے وصول کرنا جائز ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 391):
"(و) جاز (بيع عصير) عنب (ممن) يعلم أنه (يتخذه خمرا) لأن المعصية لا تقوم بعينه بل بعد تغيره".
أحكام القرآن للجصاص ت قمحاوي (3 / 296):
"وقوله تعالى: {ولا تعاونوا على الإثم والعدوان} نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

