بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا فجر کی نماز نہ پڑھنے کی وجہ سے اونٹ کی نافرمانی کرنا ثابت ہے؟

سوال

کیا کسی حدیث میں اس بات کا ذکر ہے کہ ایک شخص کا اونٹ اس کی نافرمانی کرتا تھا اور اونٹ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کان میں اس کی وجہ یہ بتائی کہ یہ شخص فجر کی نماز نہیں پڑھتا؛ اس لیے میں اس کی بات نہیں سنتا۔

جواب

کسی بھی مستند حوالے میں ہمیں یہ روایت نہیں مل سکی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت میں احتیاط کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105201006
تاریخ23-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں