غیرشادی شدہ مسلمان عورت کا جنت میں شوہر کون ہوگا؟
سوال
مسلم غیرشادی شدہ عورت فوت ہوگئی توجنت میں اس کا شوہر کون ہوگا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں دنیا میں غیر شادی شدہ مسلمان عورت کو جنت میں اختیار دیا جائے گا جس آدمی کو وہ پسند کرے اس سے اس کا نکاح ہوجائے گا، اگر کسی کو پسند نہ کرے تو اللہ تعالیٰ حورعین میں ایک مرد پیدا کرکے اس کے ساتھ اس عورت کا نکاح کردے گا۔ (مستفاد از فتاویٰ محمودیہ ج: 1، ص: 693، ط: ادارہ الفاروق)
مجموعۃ الفتاویٰ اللکھنوی میں ہے:
"ولو ماتت قبل أن تتزوجل تخير أيضًا إن رضيت بآدمي، زوجت منه وإن لم ترض فالله يخلق من الحور العين فيزوجها منه". (باب الجنة، ج: 1، ص: 104، ط: سعيد) فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

