میاں بیوی کا اکٹھے غسل کرنا
سوال
کیا بیوی کے ساتھ نہانا جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو روشنی میں بھی جائز ہے؟
جواب
میاں بیوی کا اکھٹے نہانا جائز ہے، لیکن حیا کا تقاضا ہے کہ اس دوران ایک دوسرے کے ستر ( شرم گاہ ) پر نظر نہ پڑے۔ دن کا وقت ہو یا اندھیرا ہو، دونوں کا حکم یہی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200970
تاریخ22-01-2020

