بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں قرآن پاک

سوال

کیا موبائل فون میں قرآنِ  پاک رکھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

موبائل میں قرآنِ مجید ڈاؤن لوڈ کرنا اور موبائل سے قرآن کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ جب موبائل اسکرین پر قرآن مجید  کھلا ہو تو اسے چھونے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے، اسکرین کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو بلاوضو چھوسکتے ہیں۔ موبائل میں ممنوع چیزیں (جان دار کی تصاویر اور ویڈیوز یا میوزک وغیرہ) محفوظ کرنا یا دیکھنا شرعاً درست نہیں ہے، یہ چیزیں موبائل میں نہ رکھی جائیں، نہ یہ کہ ان کی وجہ سے قرآنِ مجید کو محفوظ نہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200968
تاریخ22-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں