رات کے وقت شکار کرنا
سوال
رات کو پرندوں کا شکار کرنا کیساہے؟
جواب
شکار کرنا ہروقت مباح ہے، رات یا دن کی اس میں کوئی تخصیص نہیں ہے۔ فقہاءِ کرام نے رات کے وقت جانور ذبح کرنے کو پسند نہیں کیا ہے، کیوں کہ تاریکی میں جانور کے گلے کی رگیں کاٹنے میں غلطی ہوسکتی ہے، اگر روشنی ہو تو رات کے وقت جانور ذبح کرنے میں بھی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200950
تاریخ22-01-2020

