بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کسی چیز میں ملاوٹ کرنے کے بعد لوگوں کو بتاکر بیچنے کا حکم

سوال

کسی چیز میں ملاوٹ کر کے اور لوگوں  کو بتا کر مال بیچنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

کسی چیز میں ملاوٹ کرنے کے بعد لوگوں کو ملاوٹ کے بارے میں واضح طور پر بتاکر اسے بیچنا شرعاً جائز ہے، (یعنی ہر خریدار کو علم ہو کہ اس میں ملاوٹ ہے)۔  البتہ واضح طور پر بتائے بغیر بیچنا چوں کہ دھوکا  دہی پر مشتمل ہے؛  اس لیے جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200926
تاریخ21-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں