نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کہنے کا حکم
سوال
کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حضور کہنا جائز ہے؟
جواب
نبی کریم ﷺ کو حضور ﷺ کہنا جائز ہے, البتہ یہ بات ملحوظ رہنی چاہیے کہ اردو میں لفظ ’’حضور‘‘ ادب و احترام کے لیے استعمال ہوتا ہے، نبی کریم ﷺ کا ذکر مبارک ’’حضور ﷺ ‘‘ کے لفظ سے کرنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ نبی کریم ﷺ بھی ہر وقت ہر جگہ حاضر و ناضر ہیں؛ کیوں کہ ہر وقت ہر جگہ حاضر و ناضر ہونے کی صفت تو صرف اللہ تبارک و تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200921
تاریخ21-01-2020

