بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نومولود بچے کے بال

سوال

نومولود بچے کے بالوں کا کیا کریں؟ 

جواب

بچےکے سرکے بال اتارنے کے بعد  سرکے بالوں کے وزن کے برابرچاندی صدقہ کرنا سنت ہے۔ بالوں کا وزن کرکے کسی صراف سے اس وزن کے برابر چاندی کی قیمت لگوائی جائے اسی سے رقم کا صحیح اندازا  ہوسکے گا۔ بال کٹوانے کے بعد بچے کے سر پر زعفران ملنا بھی سنت ہے۔بالوں کو مٹی میں دفنادیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200915
تاریخ21-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں