حمدان نام اور اس کا مطلب
سوال
میں اپنے بیٹے کا نام ( محمد حمدان ) رکھنا چاہتا ہوں. مہربانی فرما کر اس کا مطلب بتا دیں؟
جواب
اچھا نام ہے، ’’حمدان‘‘ کامعنی ہے: (اللہ تعالیٰ کی) خوب تعریف کرنے والا۔ اور لفظِ ’’محمد‘‘ برکت اور نسبت کے لیے نام کے ساتھ لگایا جاتاہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200911
تاریخ21-01-2020

