بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جنگریز کا معنی

سوال

’’جنگریز ‘‘ نام کا کیا مطلب ہے؟

جواب

’’جنگ ریز‘‘  لفظ  تلاش کے باوجود ہمیں لغات میں نہیں ملا. 

بظاہر یہ لفظ مولد (نو خود ساختہ) ہے،  اس کے قریب ایک نام ’’گل ریز‘‘ ہے، جس کا مطلب ہے:  پھول بکھیرنے  والا، پھولوں کی بارش کرنے والا ، ایک قسم کی آتش بازی یعنی پھل جھڑی وغیرہ۔(اردو لغت)  اس لفظ پر قیاس کرتے ہوئے ’’جنگ ریز‘‘  کا معنی ہوگا: جنگ جو ،  یا جنگ وجدال کا شوقین۔

’’جنگ جو‘‘  معنیٰ ملحوظ رکھتے ہوئے یہ نام رکھ سکتے ہیں، تاہم بہتر ہے کہ انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی کے نام پر یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھا جائے۔  فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200909
تاریخ21-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں