مرد سونے کی انگوٹھی پہن سکتا ہے؟
سوال
کیا مرد سونے کی انگوٹھی پہن کر نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ اور جو نماز پڑھا ہے اس کا کیا حکم ہوگا؟
جواب
مرد کے لیے سونے کی انگوٹھی (یا سونے کا کوئی بھی زیور) پہننا جائز نہیں ہے۔ اس حالت میں پڑھی گئی نماز دہرانا لازم نہیں۔ اگر کوئی شخص پہنتا ہے تو اسے نرمی سے مسئلہ سمجھایا جائے۔
حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح میں ہے:
"والمختار أن المعادة؛ لترك واجب نفل جابر". (١/ ٢٤٨) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200897
تاریخ21-01-2020

