نفسیاتی بیماری کے لیے وظیفہ
سوال
اگر کسی کو نفسیات (یعنی اپنے آپ سے باتیں کرنے یا بہت زیادہ سوچنے) کی بیماری ہو تو کوئی وظیفہ ہے؟
جواب
مذکورہ بیماری کے علاج کے لیے کسی ماہرِ نفسیات کی طرف رجوع کریں، اور ساتھ میں ﴿رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ ، وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ﴾ [سورۂ مؤمنون :97، 98] کا کثرت سے ورد کریں، نیز اللہ کا ذکر خصوصاً کلمۂ طیبہ بکثرت پڑھنے کااہتمام کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200854
تاریخ20-01-2020

