مولانا مودودی کے بارے میں تبصرہ
سوال
مولانا مودودی کی تفسیر کے بارے میں مختلف مناظر سے اختلاف سنا ہے، یہ بھی سنا ہے کہ حضرت عطاء اللہ شاہ بخاری اور دیگر علماءنے مودودی کی تعلیمات کو خلافِ اسلام قرار دیا ہے؟
جواب
مولانا مودودی کی تحریروں میں کج روی ہے، وہ اپنے ترجمہ وتفسیر میں بھی بہتیرے مقامات پر جادۂ حق سے ہٹے ہوئے اور جمہور علمائے امت کی راہ سے پھرے ہوئے ہیں، لہذا عوام ان کی تحریروں اور تقریروں کے پڑھنے سننے سے اجتناب کریں۔ اس بارے میں تفصیلی معلومات جاننے کے لیے حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ کی کتاب ’’اختلاف امت اور صراط مستقیم‘‘ کا مطالعہ مفید رہے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

