بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میزان بینک کا پی ایف فنڈ

سوال

میزان بینک اپنے ملازمین کو جو پی ایف فنڈ سے نفع دے رہا ہے تو کیا وہ حلال ہے؟میں الیکٹرک کا ملازم ہوں۔

جواب

 مروجہ اسلامی بینکوں کا طریقہ تمویل اکثر اہلِ فتویٰ  کی اب تک کی تحقیق کے مطابق اسلامی  نہیں ہے،  لہٰذا ایسے اداروں میں ملازمت اختیار کرنا شرعاً جائز نہیں ہوگا، اور اس کی تنخواہ بھی حلال نہیں. نیز اس تنخواہ کی بنیاد پر جو پی ایف فنڈ بنتا ہے، اس کی رقم بھی حلال نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200848
تاریخ19-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں