گٹکا کھانے سے وضو کا حکم
سوال
ایک آدمی وضو کر کے نماز پڑھتا ہے، اس کے بعد گٹکا کھاتا ہو جس میں تمباکو ہو تو اس کا وضو دوسری نماز کے لیے رہے گا؟
جواب
گٹکا کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا، لیکن اگلی نماز سے پہلے کلی کر لینا چاہیے؛ تا کہ اس کے اثرات منہ میں باقی نہ رہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200842
تاریخ19-01-2020

