عورت کے لیے وضو میں سر کے مسح کا حکم
سوال
کیا عورت کو وضو میں سر کا مسح کرنا چاہیے؟
جواب
وضو میں سر کے مسح کی فرضیت مرد وعورت دونوں کے لیے یک ساں ہے؛ لہذا عورت کے لیے بھی وضو میں سر کا مسح کرنا فرض ہے۔ یعنی چوتھائی سر کا مسح کرنا فرض ہے، جب کہ پورے سر کا مسح کرنا مسنون ہے۔ نیز مسح صرف اُن ہی بالوں پر کرنے کا حکم ہے جو سر پر ہوں، وہ بال جو گدی سے نیچے لٹکے ہوئے ہوں خواہ مرد کے ہوں یا عورت کے ان پر مسح کرنے کا حکم نہیں اور صرف ان بالوں پر مسح کرنے سے مسح کی فرضیت بھی ساقط نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

