چودہ (۱۴) دن طہر کے بعد نظر آنے والے خون کا حکم
سوال
ایک لڑکی کو 28 دسمبر کو حیض آیا اور 2 جنوری کو پاک ہوگئی، پھر 16 جنوری کو خون آگیا، سوال یہ ہے کہ 16 جنوری کو جو خون آیا ہے وہ حیض ہے یا استحاضہ ہے؟
جواب
دو حیض کے درمیان معتبر طہر کی کم از کم مدت 15 دن ہے، اس لیے 2 جنوری کو پاک ہونے کے 14 دن بعد 16 جنوری کو جو خون نظر آیا ہے وہ استحاضہ ہے، لیکن مکمل مسئلہ تب ہی بتایا جاسکتا ہے جب اس لڑکی کی ماقبل حیض کی اور طہر صحیح کی عادت معلوم ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200811
تاریخ19-01-2020

