بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غسل کے دوران وضو ٹوٹنے کی صورت میں دوبارہ وضو کرنا

سوال

غسل کرتے وقت جب پہلے وضو کرتے ہیں تو وضو کر لیا, لیکن ابھی جسم پر پانی نہیں بہایا تھا  کہ وضو ٹوٹ گیا تو کیا نیا وضو کر کے پھر غسل کریں یا ایسے ہی غسل کر لیں؟

جواب

غسل سے پہلے وضو کرنا مسنون ہے اور اس کا ثواب ایک مرتبہ وضو کرنے سے حاصل ہو جائے گا، اگر اس دوران وضو ٹوٹ جائے تو دوبارہ وضو کرنا ضروری نہیں ہو گا، اس کے بغیر  ہی پورے جسم پر پانی بہاکر غسل مکمل کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200805
تاریخ19-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں