لازم سمجھے بغیر جمعہ مبارک کہنا
سوال
جمعہ کے دن ’’جمعہ مبارک‘‘ کہنا بدعت ہے، اگر اس کو لازم سمجھ کر نہ کیا جائے؟
جواب
جمعہ کی مبارک باد کا مطلب جمعہ کے بابرکت ہوجانے کی دعا دینا ہے،اور برکت والے دن برکت کی دعا دینے میں (بذاتہ تو) حرج نہیں ہے، خصوصاً جب کہ اسے لازم نہ سمجھا جائے، البتہ اس مبارک باد دینے کا التزام واہتمام کرنا اور مبارک باد نہ دینے والے کو برا سمجھنا اور کہنا، ٹھیک نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200800
تاریخ18-01-2020

