بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کاروبار کے لیے وظیفہ

سوال

کاروبار کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں!

جواب

نیا کاروبار شروع کرنا ہے تو پہلے اس کاروبار کے جائز اور ناجائز ہونے کے مسائل مستند مفتیانِ کرام سے پوچھ لیں، اور استخارہ کر کے نیا کاروبار شروع کریں، ان شاء اللہ بہتری ہوگی۔

مالی کشائش کے لیے  ہر نماز کے بعد دعا کے اہتمام کے ساتھ ساتھ  روزانہ نماز مغرب کے بعد سورۂ واقعہ کا معمول بنائیں، اور حسبِ توفیق صدقہ ادا کرتے رہیے۔ صبح کام کا آغاز کرنے سے پہلےسورہ یسین شریف  پڑھ لیا کریں۔ مالی وجانی خسارہ ونقصان سے حفاظت کے لیے مسنون دعا: ’’بِسْمِ اللهِ الَّذِيْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِيْ الْأَرْضِ وَلَا فَيْ السَّمَآءِ وَهُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ‘‘ تین تین مرتبہ صبح اور شام پڑھ لیا کریں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200799
تاریخ18-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں