عورت اگر یہ کہے کہ اپنے شوہر کے علاوہ سب لوگوں کے جسم مجھ پر حرام ہیں
سوال
عورت اگر یہ کہےکہ اپنے شوہر کے علاوہ سب لوگوں کے جسم مجھ پر حرام ہیں تو اگر اس عورت کو طلاق ہو جائے تو وہ عورت دوسرے مرد سے شادی کر سکتی ہے؟
جواب
مذکورہ عورت کا یہ جملہ کہ’’اپنے شوہر کے علاوہ سب لوگوں کے جسم مجھ پر حرام ہیں‘‘ اگر اس نیت سے تھا کہ یہ اس شوہر کے نکاح میں ہے؛ اس لیے باقی لوگوں کے جسم حرام ہیں تو یہ اس شوہر کے نکاح میں ہوتے ہوئے حقیقت پر مبنی جملہ ہے؛ اس لیے اگر مذکورہ شوہر سے طلاق ہوجائے تو عدت کے بعد کسی اور جگہ نکاح شرعاً جائز ہے، مذکورہ جملے سے بعد والے نکاح پر اثر نہیں پڑے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

