بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے چندے میں سے بوقتِ ضرورت پیسے استعمال کرکے واپس رکھنا

سوال

مسجد کے چندے میں سے خادم اگر بوقتِ  ضرورت  پیسے اٹھاکر استعمال کرے اوربعد میں واپس رکھ  دےتو اس کی گنجائش  ہے یانہیں؟

جواب

خادم کے لیے مسجد کے چندے کی رقم سے بلا اجازت پیسے لینا جائز نہیں ہے،  یہ مسجد کے پیسے اور امانت ہیں۔ اگر کبھی اٹھا لیے تو واپس کرے ، استغفار کرے، اور آئندہ نہ کرے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200773
تاریخ18-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں