اپنی بہن کی سوتیلی بیٹی سے نکاح
سوال
عبداللہ نے ایک عورت سے شادی کی، اس سے ایک لڑکی (ثناء) پیدا ہوئی اور بعد میں وہ عورت فوت ہوگئی، پھر عبداللہ نے دوسری شادی کی اور اس سے بھی بچے پیدا ہوئے، اب سوال یہ ہے کہ عبداللہ کا جو دوسری بیوی کا نسبتی بھائی ہے اس سے ثناء کا نکاح جائز ہے یا نہیں؟
جواب
مذکورہ صورت میں اس شخص کا اپنی بہن کی سوتیلی بیٹی سے نکاح جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200772
تاریخ17-01-2020

