بچے کی پیدائش کے بعد چالیس دن گزرنے پر دعوت کرنا
سوال
بچے کی پیدائش کے بعد چالیس دن گزرنے پر جو دعوت کی جاتی ہے اس کا حکم کیا ہے؟ اور اگر اس دعوت میں علماءِ کرام کو بھی مدعو کیا جائے تو وہ کیا کریں؟
جواب
ایسی دعوت کو اگر لازم اور ضروری نہ سمجھاجائے تو مباح ہوگی، اگر لازم یا ضروری سمجھاجاتا ہے تو ہر ایک بشمول علماء اس میں شرکت سے اجتناب کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200766
تاریخ17-01-2020

