قصر نماز کیا ہے؟
سوال
نمازِ قصر کیا ہے؟
جواب
شرعی سفر میں مسافر کے لیے چار رکعت والی فرض نماز (ظہر، عصر اور عشاء کی فرض نماز) دو رکعت پڑھنا واجب ہے، اس کو قصر نماز کہتے ہیں۔
شرعی سفر سے مراد یہ ہے کہ سوا ستتر کلومیڑ یا اس سے زیادہ مسافت کی نیت سے سفر کا ارادہ ہو تو شہر کی حدود سے باہر نکلنے کے بعد مسافر پر سفر کے احکامات لاگو ہوجائیں گے، پھر جس آبادی میں جانا ہو وہاں اگر پندرہ دن سے کم قیام کا ارادہ ہو تو وہاں بھی نماز قصر کرنی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

