کونین فاطمہ نام رکھنا
سوال
بھائی کی بیٹی کانام ’’کونین فاطمہ‘‘ نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب
’’کونین‘‘ کا مطلب ہے ’’ دو جہاں‘‘، ’’کونین فاطمہ‘‘ نام رکھنا جائز ہے، تاہم صرف ’’فاطمہ‘‘ نام رکھنا زیادہ بہتر ہو گا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی کا نام ہے، اس کے علاوہ کوئی اچھا بامعنی عربی نام بھی رکھا جا سکتا ہے یا صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین یا صلحاء کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200740
تاریخ17-01-2020

