کیا موبائل سے تلاوت کرنے میں ثواب نہیں ملتا؟
سوال
کیا موبائل پر قرآن تلاوت کرنے سے ثواب نہیں ملتا؟
جواب
قرآنِ مجید کی تلاوت کرنا مطلقاً باعث ثواب ہے، خواہ دیکھ کر پڑھا جائے یا بغیر دیکھے، پھر دیکھنے میں چاہے مصحف میں سے دیکھ کر پڑھا جائے یا موبائل میں، ہر صورت میں پڑھنے والا ثواب کا مستحق ہو گا. البتہ مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرنے میں اہتمام زیادہ ہے؛ اس لیے بہتر یہی ہے کہ مصحف سے تلاوت کی جائے. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200733
تاریخ16-01-2020

