بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دانت میں سوراخ ہو تو غسل کا حکم

سوال

اگر دانت میں سوراخ ہو، اور غسل کے دوران اس میں کھانے کی کوئی چیز پھنسی رہ گئی ہو تو کیا غسل ہو جائے گا؟

جواب

اگر سوراخ میں مذکورہ چیز کے پھنسے ہونے کی حالت میں پانی اندر تک پہنچ جاتا ہو تو غسل ہوجائے گا، ورنہ نہیں، ایسی صورت میں پھنسی ہوئی چیز نکالنی ہوگی۔

"ولایمنع ما علی ظفر صباغ و لا طعام بین أسنانه أو في سنّه المجوف، به یفتی، و قیل: إن صلبًا منع، و هو الأصحّ".(الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطهارة، 1/152 ط سعید) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200722
تاریخ16-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں