شادی کی صلاحیت بذریعہ آپریشن ختم کروانا
سوال
ہماری ایک بھتیجی ہے جو سنِ بلوغت کو پہونچ چکی ہے، مگر وہ معذور ہے بچپن سے، اور اس کی شادی بھی نہیں کرا سکتے؛ کیوں کہ ایک طرف بالکل کام نہیں کرتی، اور وہ نہ ہی صحیح طرح سے بول سکتی ہے، ڈاکٹر کے مشورے سے کیا ہم اس کا آپریشن کروا سکتے ہیں کہ اس میں شادی والی حس ہی ختم کرا دی جائے؟
جواب
شادی کی حس ختم کرانا عضوِ انسانی تلف کرنے کے زمرے میں داخل ہے، جس کی شرعاً اجازت نہیں، لہذا ایسا نہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200698
تاریخ15-01-2020

