بیوی کو نہیں رکھوں گا، کہنے کا حکم
سوال
شوہر کا بیوی کے بھائی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا تو شوہر نے بیوی کے بھائی کو کہا: ’’میرےگھر سے نکل جاؤ، میں تمہاری بہن کو اپنے پاس نہیں رکھوں گا‘‘ تین مرتبہ کہا: نہیں رکھوں گا، نہیں رکھوں گا، نہیں رکھوں گا۔ تو اسے کون سی طلاق ہوئی اور کتنی ہوئیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں شوہر نے بیوی کے بھائی سے یہ کہا کہ ’’میں تمہاری بہن کو نہیں رکھوں گا ،نہیں رکھوں گا، نہیں رکھوں گا‘‘، اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، نکاح برقرار ہے، بحیثیت میاں بیوی ساتھ رہ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

