گھر والے ناراض ہوں
سوال
گھر میں مجھ سے سارے ناراض ہیں؟ اس کا حل بتائیں۔
جواب
سب کے جائز حقوق اداکریں اورجائز کاموں میں ان کی بات مانا کریں، سب سے عاجزی سے پیش آئیں، خدمت کے ذریعے ان کو راضی کرنے کوشش کریں۔اگر غلطی ہوئی تو معافی مانگنے سے گریز نہ کریں۔ اور کسی پابندِ شریعت صاحبِ علم وتجربہ سے اپنے معاملات میں راہ نمائی لیتے رہیں، ان کے مشورے سے چلیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200674
تاریخ15-01-2020

