عورت کی آواز کا باہر جانا
سوال
کیا عورت کی آواز گھر سے باہر نکلنی چاہیے؟
جواب
عورت کی آواز گو ستر نہیں، لیکن موجودہ فتنے کے زمانے میں اس کی آواز کا بلاعذر گھر سے باہر جانادرست نہیں، عورت کی حیا کا تقاضا ہے کہ اس کی آوازپست رہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200635
تاریخ14-01-2020

