بینک سے قسطوں پر گاڑی لینا
سوال
میں میزان بینک کی اجارہ اسکیم سے کار لینا چاہتا ہوں، جو کہ بینک قسطوں پر دیتا ہے اور میں بھی قسطوں پر لینا چاہتا ہوں، اب پوچھنا یہ ہے کہ اس میں سود تو نہیں ہوگا؟ کیا یہ میرے لیے جائز ہے؟ اور عام بینکوں سے اجارہ کار اسکیم سے کار لینا کیسا ہے؟ جائز ہے یا نہیں؟
جواب
مروجہ اسلامک و کنوینشل بینکس سے قسطوں پر گاڑی لینا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200604
تاریخ13-01-2020

