جس مسجد میں پانچ وقت نماز نہ ہوتی ہو وہاں جمعہ پڑھانا
سوال
اگر ایک جامع مسجد میں پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا نہیں کی جاتے، کبھی دو کبھی تین نمازیں ادا کی جاتی ہیں، یعنی باقاعدگی سے باجماعت پانچ نمازیں ادا نہ ہوں تو اس مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کی جا سکتی ہے؟
جواب
بصورتِ مسئولہ جمعہ کے جواز کی شرائط میں سے مسجد میں پنج وقتہ نماز باجماعت ادا کرنا نہیں ہے، اس لیے اگر کسی مسجد میں پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا نہیں کی جاتی، لیکن وہاں جمعہ کی تمام شرائط پائی جاتی ہیں تو وہاں جمعہ قائم کرنا جائز ہے۔
وفي بدائع الصنائع للکاساني:
"وأما الشرائط التي ترجع إلى غير المصلي فخمسة في ظاهر الروايات، المصر الجامع، والسلطان، والخطبة، والجماعة[أي أداء الجمعة بالجماعة]، والوقت." (کتاب الصلاة، فصل بیان شرائط الجمعة، ج:۱،ص:۲۶۰،۲۵۹، ط:دار الکتب العلمیة) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

